پیاسوں کو پانی پلانا آخرت میں بخشش کا پروانہ

جون، جولائی اور اگست کے مہینے میں پاکستان میں چونکہ گرمی زیادہ پڑتی ہے اس لئے گھر سے باہر بالخصوص محنت مزدوری کرنے والے طبقہ کیلئے پانی کا انتظام نہایت اجر و ثواب کا حامل ہے،صاف،میٹھا اور ٹھنڈا پانی پلانے سے پیاسے انسان کو بہت راحت ملتی ہے ،اور یہی پانی تلخی اور پیاس میں بہت عمدہ بھی لگتا ہے۔اس لیے پانی پلانے میں اس کا بھی اہتمام کرنا چاہیے کہ جس سے پینے والوں کو راحت بھی ملے اور سخت گرمی میں سکون بھی حاصل ہو۔

نبی کریمؐ کو ٹھنڈا پانی پسند تھا،حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں : آپ کو پینے میں ٹھنڈا اورمیٹھا پانی محبوب تھا۔ اسی لیے آپ کے لیے اس کا اہتمام بھی کیاجاتا تھا۔چنانچہ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں : کہ آپ کے لیے بیوت سقیا سے میٹھا پانی لایاجاتا تھا۔( ابوداؤد)

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button