مال کی طلب میں درست نیت کا کرشمہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’ جس نے حلال دنیا اس لیے طلب کی کہ مخلوق سے سوال کرنے سے بچا رہے ، اور اپنے اہل و عیال کے لیے کسب کرے ،اور اپنے پڑوسیوں پر مہربانی کرے ، ایسا شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اس کا چہرہ چودھویں کے چاندکی طرح چمکتا ہوا ہو گا ۔جس شخص نے حلال دنیا اس لیے طلب کی کہ دوسروں کے مقابلہ میں فخر کرے اوردکھاوا کرے تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اللہ تعالیٰ اس پر غصہ ہو گا۔‘‘ (بیہقی فی شعب الایمان، مشکوٰۃ المصابیح ص ۵۴)