بھارت کی عالمی شرمندگی میں اضافہ، فائٹر جیٹ تیجاس دبئی میں تباہ

بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پربڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، دبئی ائیرشو میں بھارتی فائٹر جیٹ تیجس گرکر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیجس طیارہ دبئی ایئرشو کے دوران صلاحیتوں کا حتمی مظاہرہ کرتے ہوئے کریش ہوا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابیاں تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود بھارتی طیارہ ایئرشو میں اڑایا گیا، پائلٹ کی حالت کے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، دھماکے کے بعد طیارہ زمین سے ٹکرایا تھا، ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا، کسی شہری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری طرف دبئی ایئر شو میں بھارتی سٹال کے باہر ہنگامی سکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ مظاہرے کے دوران طیارہ کریش ہونے پر مظاہرہ دیکھنے کے لیے آئی شخصیات کو واپس نمائش ہال میں بھجوا دیا گیا۔

بھارتی دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ دبئی ایئر شو میں حادثہ بھارت کی دفاعی صنعت کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔

خیال رہے اس سے قبل، دبئی ائیرشو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس سے تیل لیک ہونے کی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button